سیلاب زدگان کی امداد کیلئے چکوال چیمبر نے اپنی مہم کا آغاز کردیا

الحمد اللہ ابتدائی طو رپر چکوال چیمبر اور قاضی فائونڈیشن نے دو کروڑ روپے اکٹھا کرلیا ہے اور اس حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہی: بانی قاضی محمد اکبر

بدھ 31 اگست 2022 22:23

کلرکہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2022ء) چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی قاضی محمد اکبر نے بتایا کہ الحمد اللہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے چکوال چیمبر نے اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اور ابتدائی طو رپر چکوال چیمبر اور قاضی فائونڈیشن نے دو کروڑ روپے اکٹھا کرلیا ہے اور اس حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو اس رقم کی تقسیم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ چکوال اور دیگر متعلقہ اداروں کیساتھ بات چیت کے بعد حق داروں تک پہنچائی جائے گی۔

وہ چکوال پریس کلب میں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر چکوال چیمبر آف کامرس شیخ محمد ہارون اور سابق صدر خواجہ عارف یوسف بھی انکے ہمراہ تھے۔ شیخ محمد ہارون نے بتایا کہ خرم کامران کی سربراہی میں صدر چیمبر شیخ محمد ہارون، حاجی عبدالرزاق ، چوہدری شہزاد سعادت،خالد محمود مرزا پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ عارف یوسف نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی چکوال چیمبر اور قاضی فائونڈیشن نے ہر اول دستے کا کام کیا تھا اور اب انشاء اللہ چکوال چیمبر کے عہدیداروںنے اتنے مختصر وقت میں تقریباً ایک کروڑ روپے کی رقم اکٹھی کرلی ہے ، قاضی محمد اکبر اور قاضی محمد اشرف کی طرف سے ایک کروڑ روپے اس میں شامل ہونے کے بعد یہ دو کروڑ روپے کی رقم سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تیار ہے۔

اُدھر آفاق میڈیا گروپ کے چیئرمین خرم عباسی نے چکوال چیمبر کو دس لاکھ روپے کی رقم سیلاب زدگان کیلئے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں