کلرکہار،ننھے نونہالوں کی جذبہ ایثار کی مثال قائم

سیلاب متاثرین کے لئے جیب خرچ سکول میں لگائے گئے باکس میں ڈال دئیے

جمعہ 2 ستمبر 2022 22:00

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2022ء) ملک اس وقت ایک بڑی آفت سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے دوسری جانب پاکستانی قوم ان تباہ حال لوگوں کی بحالی کی کوششوں میں لگی ہے پورے ملک میں سیلاب زدگان کے لئے فنڈ اکٹھے کرنے کے لئے ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں قصبہ بوچھال کلاں میں پرل سٹی سکول کے ننھے نونہالوں نے بھی جذبہ ایثار کی مثال قائم کر دی پرل سٹی سکول کے ننھے نونہالوں نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کیا انہوں نے اپنی جیب خرچ سکول میں لگائے گئے باکس میں ڈالے تو والدین اور مخئیر حضرات بھی ان کے اس جذبے کی قدر کئے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے سات دنوں میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے اکٹھے کر لئے اس کے علاوہ کپڑے اور دیگر سامان اور راشن بھی اکٹھا کر کے عوام کو حیران کر دیا سکول انتظامیہ نے ایک مختصر سی تقریب میں یہ رقم اور سامان الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کے حوالے کر دیا اس مختصر مگر دلچسپ تقریب سے میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے صدر ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا کہ سکول کے بچوں نے جو کام کیا ہے پورے پاکستان کے لئے ایک مثال ہے انہوں نے اپنے حصے کا کام کیا ہے پاکستان میں اگر ہر کوئی اپنے حصے کا کام کرے تو ہم بڑی سے بڑی آفت کا مقابلہ کر سکتے ہیں انہوں نے سکول انتظامیہ اور ننھے S نونہالوں کی کاوشوں کو خیراج تحسین پیش کیا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن ضلع چکوال کے نائب صدر ملک طاہر حسین مکھیال نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں یہ واحد سکول ہے جس میں بچوں نے متاثرین سیلاب کے لئے اتنا کام کیا ہے انہوں نے سکول انتظامیہ کی کارکردگی اور بچوں کی کاوشوں کو سلام پیش کیا جرنلسٹ موومنٹ پنجاب کے صدر ملک عابد اور سکول کے پرنسپل ملک خالد ضمیر نے بچوں کی کاوشوں کو خیراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پورے ضلع چکوال میں واحد سکول ہے جس کے بچوں نے اتنی محنت کر کے متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے رقم اور سامان اکٹھا کیا

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں