کلر سیداں ۔۔۔پائپ لائنز سے والز چوری کرنے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 19 جنوری 2023 17:21

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2023ء) کلر سیداں پولیس نے رقبے کو مصنوعی طریقے سے سیراب کرنے کیلئے بچھائی گئی پائپ لائنز سے والز چوری کرنے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

سردار محمد آصف سکنہ دھمالی نے مقدمہ درج کروایا کہ ڈھوک بائیں میں میرا فش ڈیم ہے اور اس کے سامنے آٹھ ایکٹر رقبے پر ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے تحت پائپ لائن بچھائی ہوئی تھی جب میں نے گندم کاشت کی تو پتہ چلا کہ نامعلوم ملزمان پائپ لائن سے کچھ والز چوری کرکیلے گئے ہیں پائپ لائنز کیساتھ لگے سلور کے 38 والز بھی غائب ہیں جنہیں چوری کر لیا گیا۔کلر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں