کلرکہار، سالٹ رینج موٹروے پر براتیوں کی بس کو خوفناک حادثہ ، آٹھ خواتین سمیت15افراد جاںبحق ، 63افراد شدید زخمی

پیر 20 فروری 2023 22:49

کلرکہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2023ء) سالٹ رینج موٹروے پر براتیوں کی بس کو خوفناک حادثہ میں آٹھ خواتین سمیت15افراد جاںبحق اور 63افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق براتیوں کو اسلام آباد سے لاہور لے کر جانے والی بس جب سالٹ رینج ایریا موٹروے پر پہنچی تو بس کا ٹائر پھٹ گیا جس پر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درمیانی دیوار توڑتے ہوئے دوسرے ٹریک پر آنے والی کار سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سات خواتین سمیت12افراد موقع پر جانبحق ہوئے جبکہ تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار پہنچایا جہاں اکثر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا مرنیوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا حادثہ کی وجہ اوورلوڈنگ تھی کیونکہ52سیٹر بس میں 85افراد سوار تھے وزیر اعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور ٖجاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کو جلد صحت کے لئے دعاکی

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں