ڈپٹی کمشنر چکوال نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کردی

بدھ 22 مارچ 2023 22:00

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر چکوال قرة العین ملک نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کردی۔قرة العین ملک نے کینسر کے مریض بچے محمد ضحاک کو اعزازی طور پر ڈپٹی کمشنر کی کرسی پر بٹھادیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریض بچے کے والدین نے بتایا کہ علاج کیلیے اسپتال نے 85 لاکھ روپے کا خرچ بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے اخراجات اٹھانے کیلیے فائل حکومت کو بھجوانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قرة العین ملک نے بچے سے متعلق اپنے خیالات شیئر کیے اور ساتھ ہی تصاویر بھی منسلک کیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں