پنجاب لائیو سٹاک ایمپلائز ایسو سی ایشن ضلع چکوال کے ملازمین کی احتجاجی ریلی

بدھ 1 مارچ 2017 17:40

چکوال ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پنجاب لائیو سٹاک ایمپلائز ایسو سی ایشن ضلع چکوال کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے بدھ کے روز احتجاجی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت صدر ملک آصف نے کی جس میں تمام پیرا ویٹرنر سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ سروس سٹرکچر کی منظوری، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور ریٹائرمنٹ سروس کیلئے کوالیفائی ہونے والوںکی ریٹائرمنٹ ان کی مرضی کے مطابق دی جائے۔ رخصت اتفاقیہ کے بعد حاضری ملازم کے اپنے دفتر میں کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں