چمن میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی دھماکہ چمن میں اسپیشل برانچ پولیس کے سامنے ہوا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 اگست 2018 18:33

چمن میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی دھماکہ چمن میں اسپیشل برانچ پولیس کے سامنے ہوا
 چمن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2018ء) چمن میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چمن کے مال روڈ پر دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ پولیس کے سامنے دھماکہ ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔جب کے دھماکے کے باعث کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پولیس اور امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے۔جب کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔جب کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں