چمن میں میزئی اڈا لیویز چوکی کے قریب دھماکا

دھماکے میں چوکی انچارج سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، انچارج لیویز چوکی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، لیویزحکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 4 اگست 2023 00:02

چمن میں میزئی اڈا لیویز چوکی کے قریب دھماکا
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اگست2023ء) چمن میں میزئی اڈا لیویز چوکی کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دھماکے میں چوکی انچارج سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ لیویزحکام نے بتایا کہا انچارج لیویز چوکی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

ادھر خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے سہولتکار باپ اور 2 بیٹے گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات متوقع ہیں۔ خیبر میں مسجد میں ہونےوالے خودکش دھماکے کے نیتجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں کی کوششوں سے 3 سہولت کاروں کو ٹریس کیا گیا، ملزمان میں دلاور خان اور اس کے دو بیٹے ضابطہ خان اور عارف خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق تفتیش میں ملزمان نے واقعے میں سہولت کاری کا اعتراف کیا، ملزمان کے گھر سے خودکش جیکٹ، کلاشنکوف اور دیگر اشیا بھی برآمد کر لی گئیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں