s غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

۳ 11 نومبر کو 2957 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک گئے،2957 افغان شہریوں میں 716 مرد، 691 خواتین اور 1550 بچے شامل

اتوار 12 نومبر 2023 18:25

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2023ء) 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیںافغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاؤہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیںبذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیںرضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے 11 نومبر کو 2957 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئی2957 افغان شہریوں میں 716 مرد، 691 خواتین اور 1550 بچے اپنے ملک چلے گئیافغانستان روانگی کے لیے 278 گاڑیوں میں 678 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہیاب تک کل 217,355 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہی

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں