gغیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

۷ گذشتہ روز 1 ہزار 353 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، 112 گاڑیوں میں 131 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی

جمعہ 29 دسمبر 2023 20:35

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2023ء) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، گذشتہ روز 1 ہزار 353 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، 112 گاڑیوں میں 131 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 52 ہزار تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ، گذشتہ روز 1 ہزار 353 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں 422 مرد، 327 خواتین اور 604 بچے شامل ہیں ، افغانستان روانگی کے لیے 112 گاڑیوں میں 131 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے، 28 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 52 ہزار 273 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں