چمن، طاقتور مغربی موسمی لہر بلوچستان کے شمال سے داخل ہوگئی

30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی ہوائیں پاک افغان سرحدی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان

جمعہ 12 اپریل 2024 16:55

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) چمن میں طاقتور مغربی موسمی لہر بلوچستان کے شمال سے داخل ہوگئی۔چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، خانوزئی، مسلم باغ، زیارت، سنجاوی میں غیر معمولی طوفانی ہوائیں چل پڑیں۔آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوگیا۔

(جاری ہے)

چمن، زیارت، کوڑک ٹاپ، شیلاباغ میں تیز بارش ہوتی رہی ،30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی ہوائیں پاک افغان سرحدی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں غیرمعمولی مغربی سسٹم اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق غیر معمولی موسلا دھار بارش اور ڑالہ باری سے سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں