چمن ،شہید مولانا محمد حنیف کی فاتحہ خوانی دوسری روز بھی جاری،قبا ئیلی سیاسی و مذہبی شخصیات لواحقین سے تعزیت کے لئے پہنچ گئے

پیر 30 ستمبر 2019 22:48

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2019ء) چمن تاج روڈ پر موٹرسائیکل بم دھماکے میں شہید ہونے والے جے یو آئی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہید مولانا محمد حنیف کی فاتحہ خوانی دوسری روز بھی جاری،کوئٹہ چمن شاہراہ پر مولانا محمد حنیف مدرسے میں تعزیت کا سلسلسہ جاری ہے جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخواء کے امیر مولانا عطاؤالرحمن،اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر رمضان مینگل،ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی،اے این پی کے صوبائی صدر ایم پی اے اصغر خان اچکزئی ،صحافی برادری پریس کلب کے صدر اصغر خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری عبدالخالق اچکزئی،وکلاء برادی ،سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں مولانا محمد حنیف کی شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے صاحبزادے محمد قاسم سے تعزیت کی اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مولانا محمد حنیف قابل انتہائی اچھے انسان تھے اور ان کے شہادت کا واقعہ پاکستان کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے جمعیت کو جوجہد سے دستبردار نہیں کراسکتے اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے جمعیت علماء اسلام اپنے اصولی موقف اور جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی جمعیت کی تاریخ شہادتوں اورقربانیوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے مرحوم کے صاحبزاے محمدقاسم اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کی شہادت کو قبول فرمائی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں