ج* 23 مارچ، یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی سی آف چمن میں قومی پرچم کشائی

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:45

) چمن (آن لائن) ڈی سی راجہ اطہر عباس کی سربراہی میں 23 مارچ، یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی سی آف چمن میں قومی پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر لیویز و پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ضلعی انتظامیہ لیویز فورس پولیس فورس سیاسی عمائدین سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاران جید علماء اور چمن بوائز کالج گرلز کالج گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ایف سی ہائی سکول کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے آج ضلع چمن کے مختلف کالجز اور اسکولوں میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور قرارداد پاکستان جوکہ 23مارچ 1940 کو متفقہ طور پر پاس ہوا پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور یوم پاکستان کے حوالیسے چمن شہر میں مختلف ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ریلیاں ایف سی ہائی اسکول اور گرلز اور بوائز کالجز اور گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سے پورے شہر میں ہوتے ہوئے ڈی سی آفس چمن پر ایک تقریب کی شکل میں اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ پر قائم ہے انہوں نے کہا یہاں آباد تمام اقوام بشمول تمام اقلیتوں کو بھی مکمل حقوق اور پوری مذہبی آزادی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ تمام پاکستانیوں کے لئے قابل فخرہے آج کے دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم اپنے پاک وطن کی حفاظت، استحکام اور ترقی کے لئے آفس کی اختلافات اور رنجشوں کو دور کرکے ملک کی ترقی استحکام کے لیے مل کر اگے بڑھے اور مملکت خداداد کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں انہوں نے کہا کہ اج ہمیں قومی مقصد کے حصول کے لئے بحیثیت ایک متحد قوم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے چاہیں تمام ممالک اور اقوام میں سخت کٹھن اور اچھے دور اتے رہتے ہیں با ضمیر اور زندہ قومیں درپیش چیلنجر سے نمٹنے کے لیے ایک متحد اور ذمہ دار قوم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں انہوں نے کہا کہ چمن کے عوام محب وطن ہیں اور وہ پاکستان اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر ڈٹے رہنے والے لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتفاق اور اتحاد کی سخت اور اشد ضرورت ہے ہم اللہ کے فضل و کرم سے پہلی اسلامی ایٹمی ملک اور میزائل طاقت ہیں اسلئے ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتفاق اتحاد برقرار رکھنے کا مظاہرہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی پاکستان کو دشمنوں کی میلی آنکھ سے محفوظ رکھے اور اس ملک کو تا قیامت قائم و دائم رکھے، انہوں نے کہا کہ23 مارچ یوم پاکستان وہ دن ہے جس میں آج ہم اُس دن کی یاد منا رہے ہیں جب آج سے 84 برس قبل اسی دن لاہور میں ایک تاریخی قرار داد منظور کی گئی تھی جو سات کی طویل جدوجہد اور بیش بہا قربانیوں کے بعد برصغیر پاک و ہند کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور اپنے لیے ایک آزاد اور خودمختار ملک حاصل کرنے میں ہم کامیاب ہو گئی.

اپنے اکابرین کے ان اعلیٰ مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم سب کو مل جل کر اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک و قوم کی سالمیت اور تعمیر وترقی کیلئے مشترکہ شعوری کاوشیں کرنا ہوں گی. آئیے آج ہم یہ عہد کریں کہ ہم بحیثیت ایک ذمہ دار پاکستانی شہری اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں گی.اور ملک قوم کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے�

(جاری ہے)

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں