نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی چارسدہ آمد ، خیبرپختونخوا کے سابق نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کے اہل خانہ سے تعزیت

پیر 13 نومبر 2023 17:37

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی چارسدہ آمد ، خیبرپختونخوا کے سابق نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کے اہل خانہ سے تعزیت
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2023ء) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی وفات پر تعزیت کے لئے چارسدہ کے گاؤں پڑانگ گئے جہاں انہوں نے مرحوم نگران وزیر اعلیٰ کے صاحبزادوں بہرام اعظم خان اور سکندر اعظم خان اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم انتہائی قابل افسر تھے اور نگران صوبائی حکومت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں