چارسدہ میں وضو کے لوٹے پر جھگڑا، دو سگے بھائی جاں بحق

نماز فجر کے دوران وضو کے لوٹے پر زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 23 نومبر 2023 22:03

چارسدہ میں وضو کے لوٹے پر جھگڑا، دو سگے بھائی جاں بحق
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2023ء) چارسدہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ وضو کے لوٹے پر جھگڑا کے دوران دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں نماز فجر کے دوران وضو کے لوٹے پر زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ کے علاقے مبین قلعہ میں نماز فجر کے دوران زبانی تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 2 سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

شبقدر پولیس کے مطابق ملزمان نے مسجد میں تکرار کے بعد گولیاں چلا دی جس کے نتجے میں 32 سالہ مسکین جبکہ 28 سالہ عبدالصمد پسران شمشاد جاں بحق ہوئے۔ مقتولین اپس میں سگے بھائی ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جمال خان ولد مزمل شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دی گئیں جبکہ زخمی کو شبقدر اسپتال میں ابتدئی طبی علاج کے بعد پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقتولین کے بھائی منان ولد شمشاد کی مدعیت میں ملزمان جمشید ولد فضل حکیم، زید، مبین اور عبد اللہ پسران جمشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تھانہ شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں