عوامی مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری ایک بہترین فورم ہے۔ڈی پی اوچارسدہ

جمعہ 28 ستمبر 2018 22:08

چارسدہ ۔28 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کاعوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لیے تھانہ سرڈھیری میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ اس موقع پرڈی ایس پی سرڈھیری فضل شیر خان ، ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری افتخار خان ،ایس ایچ اوتھانہ نستہ سمیع اللہ خان ، ایس ایچ او تھانہ خانمائی صفدر الرحمن خان اور دیگر پولیس افسران سمیت ڈی آر سی چئیرمین شاہد خان میجر نعیم خان ، ممبران پبلک لیزان کمیٹی، علاقہ مشران،عوامی نمائندوں اور عوام لناس کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے کہا کہ چارسدہ پولیس کے تمام تھانہ جات کو عوامی فلاحی اور اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس کے تعاون سے ضلع چارسدہ کو ایک کرائم فری ضلع بنائے گے، کسی بھی ملک اور معاشرئے کی پولیس عوامی تعاون کے بغیر مکمل کامیابی حاصل نہیں کر سکتی علاقہ معززین ،مشران اور عوام الناس علاقے میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے پولیس کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں۔

ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے شرکا اور عوام الناس کو درپیش کسی بھی قسم کے عوامی ،اجتماعی ،ملکی مفاد عامہ اور انفرادی مسائل کو بذریعہ SMS براہ راست پہنچانے کے لیے کہا۔ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ ضلع میں امن و امان مثالی ہے۔پولیس کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے (DRC )ڈسپوٹ ریزولوشن کونسل کا فعال نظام بھی چارسدہ کے تمام سرکل میں عوام الناس کو بلامعاوضہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے متحرک ہے۔

عوام الناس اور پولیس کے باہمی تعاون سے ضلع چارسدہ کو امن وامان کا گہوارہ بنا دیا ہے جس میں آج کسی کو بھی اغوائیگی ،بھتہ خوری ،ڈکیتی یا دہشتگردی کا خوف نہیں ہے۔انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ عوام الناس ،علاقہ مشران ،معززین اور عوام کو پولیس تھانہ جات میں عزت اور احترام دی جائے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں