چارسدہ میں مدرسے کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق

زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال تک ہیں، پولیس حکام

بدھ 19 فروری 2020 00:07

چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) شبقدر میں مدرسے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شبقدر چارسدہ کے علاقے کانگڑہ میں مدرسے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت برآمدے کے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالا، احاطے کی چھت کے ملبے تلے تاحال بہت سے بچے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لئے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں۔

پولیس حکامکے مطابق چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق ، 10 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال تک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں