چارسدہ،تنگی پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،سمگلر گرفتار ،5کلو چرس اور ایک کلو گرام ہیروئن برآمد

ہفتہ 9 مئی 2020 16:31

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) تنگی پولیس نے کامیاب کارووائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ سمگلر گرفتار کرکی5کلو چرس اور ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوچارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد، کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت کچھ لوگ پڑانگ غار سے موٹرکار نمبری LE471 میں منشیات سمگل کی جائی گی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی تنگی خالد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تنگی مسعود خان نے ہمراہ دیگر پولیس نفری بوچے پل پر ناکہ بندی کرکے کچھ وقت بعد ایک موٹر کار نمبریLE471 پڑانگ غار سے اتا ہوا بغرض چیکنگ اشارہ کیا۔موٹرکار کی تلاشی لینے پر 5کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام ہیروئن برامد کیا دونوں ملزمان سعید ولد امیر خان سکنہ پارہوتی مردان اور عارف ولد تاج اکبر سکنہ جمال گڑھی جو محکمہ پولیس میں کانسٹبل ہے کو گرفتار کرکے ایک پستول ایک کلاشنکوف ایک عدد پاکٹ فون اور کارتوس برامد کیے گیے ہیں۔

گاڑی اور چرس پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر دونوں سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں