بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی وصولی کے دوران پولیس اہلکاروں کی خواتین سے بدسلوکی

منگل 20 جون 2023 20:45

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2023ء) چارسدہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کی وصولی کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق نجی بینک کا سسٹم بند ہونیکی وجہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ بھی پریشان رہی، اس دوران بابڑہ ہائی اسکول میں خواتین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہلکار خواتین کو لاٹھی سے دھکیلتے رہے اور لاٹھیاں بھی برسائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عارف نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لے لیا اور واقعہ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں