چارسدہ میں بجلی چوری کے خلاف مہم اور نتائج ، بجلی چوری کے خلاف مہم کے بعد بجلی چوری کی شرح 23 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد رہ گئی

پیر 6 نومبر 2023 22:05

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) چارسدہ میں بجلی چوری کے خلاف مہم اور نتائج ، بجلی چوری کے خلاف مہم کے بعد بجلی چوری کی شرح 23 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد رہ گئی، چارسدہ کے مختلف دیہات میں بجلی چوری سے ہونے والے نقصانات 67 فیصد سے کم ہو کر 4ف8 فیصد رہ گئے ۔

(جاری ہے)

ضلع چارسدہ میں 1600 دیہاتوں میں بجلی کے بل کی ادائیگی اور چوری کے بارے میں سراغ لگایا گیا، چارسدہ سے بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران شواہد سامنے آ گئے، جنوری 2023ء سے اب تک ضلع چارسدہ میں بجلی کے اخراجات، منافع اور بجلی چوری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا، بجلی چوری کے خلاف مہم کے بعد بجلی چوری کی شرح 23 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد رہ گئی، چارسدہ کے مختلف دیہات میں بجلی چوری سے ہونے والے نقصانات 67 فیصد سے کم ہو کر 48 فیصد رہ گئے ہیں،بجلی چوری کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاو?ن جاری ہے جس سے اخراجات کی شرح میں مسلسل کمی اور منافع میں اضافہ سامنے آ رہا ہے، مستقبل میں بجلی چوری سے نمٹنے کے لئے بھی اقدامات پیش کیے گئے، بجلی چوری سے بچنے کے لئے انسداد چوری کا نفاذ جس سے 50 فیصد کوشش کے ساتھ 90 فیصد مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ سوشل کنٹریکٹ کی پیشکش جس کے مطابق بجلی چوری نہ کرنے پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ،عوام کی سماجی اصولوں کے مطابق ذہن سازی کے لئے مذہبی اور مقامی سماجی رہنمائوں کی مدد لی گئی

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں