چیچہ وطنی ،تحریک انصاف نے پنجاب ضمنی الیکشن کے لئے چیئرمین عمران خان کے شیڈول میں تبدیلی کردی

بدھ 13 جولائی 2022 22:10

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2022ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب ضمنی الیکشن کے لئے چیئرمین عمران خان کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان عندلیب عباس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پنجاب ضمنی الیکشن میں عمران خان کے جلسوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی لاہور کے بجائے چیچہ وطنی سے آغاز کرینگے۔

عندلیب عباس نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کل 6،جولائی کوچیچہ وطنی میں پہلا جلسہ کرینگے، جہاں وہ پی پی پی دو سو دو میں کارکنان کا لہو گرمائیں گے، چیچہ وطنی جلسے کے بعد عمران خان لاہور پہنچیں گے، سات جولائی سے عمران خان شیڈول کے مطابق باقی جلسوں سے خطاب کرینگے۔واضح رہے کہ عمران خان 7جولائی کوشیخوپورہ کے حلقے پی پی 140 میں ، 8 جولائی کو پی پی 83 خوشاب اور پی پی 7 راولپنڈی میں اور 9 جولائی کو پی پی 125جھنگ میں خطاب کریںگے۔

(جاری ہے)

عید کے دوسرے روز عمران خان پی پی 224 اور 228 لودھراں میں خطاب کریں گے جبکہ 11جولائی کوہی پی پی 272 اور 273 مظفر گڑھ میں ، 12جولائی کوپی پی 90 بھکر اور پی پی 282 لیہ میں عمران خان کا خطاب ہوگا۔اسی طرح عمران خان 13جولائی کو پی پی127جھنگ اور پی پی97فیصل آبادمیں ، 14جولائی کو پی پی217 ملتان اور پی پی 288 ڈی جی خان میں خطاب کریں گے۔عمران خان 15 جولائی کو لاہور کے 3 مقامات پر اختتامی جلسوں سے خطاب کریں گے ، جن میں لاہور میں پی پی 167، 168 اور 170 شامل ہیں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں