چیچہ وطنی،اوباش نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعہ 7 جولائی 2023 20:35

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2023ء)گائوں 40بارہ ایل میں نامعلوم اوباش شخص نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ سات سالہ جویریہ گزشتہ شام گھر سے چیز لینے گئی واپس لوٹی تو خون میں لے پت تھی جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ڈی ایس پی مہر وسیم سیال بھی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اور بچی کے میڈیکل کے لئیڈاکٹ جاری کیا ۔۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہیکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں