چیچہ وطنی، نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق، نعش نکال لی گئی

جمعرات مئی 18:50

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2017ء) نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا،ریسکیوآپریشن کے بعد متوفی کی نعش نکال لی گئی،ریسکیوذرائع کے مطابق گاؤں 107،بارہ ایل کے رہائشی فقیر حسین کا15سالہ بیٹاغلام عباس دوستوں کے ہمراہ 49،بارہ ایل پل کے قریب نہر میں نہا رہا تھاجواس دوران اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا، ایک گھنٹے کے ریسکیوآپریشن کے بعد متوفی کی نعش پانی سے نکال لی گئی،نعش گھر پہنچنے پرکہرام برپا ہوگیا اورہرآنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments