چیچہ وطنی ،نواحی گائوں میں پانچ روز سے بجلی بند ، دیہاتی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ہفتہ 27 مئی 2017 21:47

چیچہ وطنی ،نواحی گائوں میں پانچ روز سے بجلی بند ، دیہاتی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) چیچہ وطنی کے نواحی گائوں 55-A/12-Lمیں گزشتہ پانچ روز سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے دیہاتی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔شدید گرمی کی موسم میں بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گائوں کے رہائشی محمد سعید ،الطاف شاہ، چوہدری محمد شفیق ،ملک غلام رسول اور چوہدری صدی محمد کے مطابق گائوں کی بجلی گزشتہ پانچ روز سے بند ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بچے ،بوڑھے ،عورتیں اور مویشی شدید گرمی میں بلبلا اٹھے ہیں اور گزشتہ چند روز سے اہل دیہہ کو پانی کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

اہل دیہہ کے مطابق بار بار فون کرنے کے باوجود واپڈا کی طرف سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا اور واپڈا حکام فون سننے سے بھی کترا رہے ہیں ۔ شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے متبرک مہینہ کی آمد کے موقع پر عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں