درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،کمشنر ساہیوال

اتوار 22 جولائی 2018 11:10

چیچہ وطنی۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کا ایک درخت لگائے،بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کے لئے خطرہ بن رہی ہے جس کو دور کرنے میں درختوں کا بنیاد ی کردار ہے،انہو ںنے یہ بات اپنے دفتر میں ٹرینیلیا کا پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کی،ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد ،ڈی ایف او ساہیوال ملک وسیم سجاد ،ڈی ایف او چیچہ وطنی محمد صدیق ڈوگر اور دوسرے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے -ڈی ایف او ساہیوال ملک وسیم سجاد نے بتایا کہ محکمہ جنگلات اس سیزن کے دوران ساہیوال ڈویژن میں 95لاکھ پودے لگائے گا جس میں 19لاکھ پودے ساہیوال فارسٹ ڈویژن ،28لاکھ 50ہزار چیچہ وطنی ڈویژن اور 47لاکھ 50ہزار پودے اوکاڑہ فارسٹ ڈویژن لگائے گا -انہو ںنے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت کے مقررکردہ اہداف کے مطابق 35لاکھ50ہزار پودے نجی زمینوں پر لگائے جائیں گے جبکہ 4لاکھ پودے وزرات دفاع کے تحت لگائیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں