اسٹیٹ بنک کے زیر اہتمام سمال میڈیم انٹرپرائزز(ایس ایم ای) فنانس اینڈ ایگریکلچر فنانس کے سلسلہ میں آگاہی سمینار

اتوار 23 ستمبر 2018 20:40

چیچہ وطنی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام سمال میڈیم انٹرپرائزز(ایس ایم ای) فنانس اینڈ ایگریکلچر فنانس کے سلسلہ میں آگاہی سمینارمقامی ہوٹل میںمنعقدہواجس میںایگزیکٹوڈائریکٹر اسٹیٹ بنک سیدثمرحسنین،ریجنل منیجرنیشنل بنک امین شاہد،اسسٹنٹ وائس پریذنٹ نیشنل بنک ندیم طاہر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلیم نثار،صدرساہیوال چیمبر آف کامرس ذیشان سعید،ممبر مرزاوقاص احمد سمیت فارمرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹوڈائریکٹر سید ثمرحسنین نے کہاکہ کسان اسٹیٹ بنک کی مالیاتی وتکنیکی سہولیات سے بھرپورفائدہ اٹھائیں اس سلسلہ میںمحکمہ زراعت اورساہیوال میں اسٹیٹ بنک کا نمائندہ نیشنل بنک کسانوں کی ہرممکنہ مددکریگا انہوں نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کی نشوونما وبہتری کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیںاس موقع پر کسانوں نے اپنے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر ایگزیکٹوڈائریکٹر نے سفارشات جلد متعلقہ حکام کوبھجوانے کی یقین دہائی کروائی-

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں