چیچہ وطنی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو ورثاء وکیل کے چیمبر سے زبردستی اٹھا کر لے گئے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:49

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو وکیل کے چیمبر سے ورثائ زبردستی اٹھا کر لے گئے دونوں فریق آپس میں گھتم گھتا ڈنڈوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 118 بارہ ایل کی رہائشی لڑکی اقصیٰ بی بی نے اسی گاؤں کے رہائشی لڑکے محمد ارشد نامی لڑکے سے لو میرج کی آج چیچہ وطنی کچہری میں علاقہ مجسٹریٹ ذیشان حیدر کی عدالت میں بیان دینے کے بعد اپنے وکیل چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ کے چیمبر میں گئی لڑکی اقصیٰ بی بی کے ورثائ کو پتہ چلا تو وہ ڈنڈے سوٹے اور اسلحہ لے کر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو گئے اور لڑکی اقصیٰ کو مار پیٹ کر اپنے ساتھ لے گئے اور جاتے ہوئے چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ کی جیب سے پرس اور دیگر ضروری کاغذات بھی لے گئے تھانہ سٹی پولیس کو اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں