عرس خواجہ محمد پناہ ؒکے موقع پریکم اپریل کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان

بدھ 27 مارچ 2024 16:01

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال اکرام الحق نے حضرت بابا محمد پناہؒ کے عرس کے موقع پر یکم اپریل بروز سوموار کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے،اس روز ضلع بھر میں تمام صوبائی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اس نوٹیفکیشن کا اطلاق کلاس نہم کے جاری پیپر اور مجاز اتھارٹی کی جانب سے لگائی گئی کسی سپیشل ڈیوٹی پر نہیں ہوگا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں