مسلمانوں کی نجات اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے و اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہے، سعید انور

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:24

مسلمانوں کی نجات اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے و اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہے، سعید انور
چیچہ وطنی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بیسٹمین اور معروف عالم دین سعید انور نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی نجات اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے اور اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی میں ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دنیاوی معاملات میں حضورؐ کی اتباع کو یقینی بنائیں ،نوجوان نسل کو دینی و دنیاوی کامیابیوں کیلئے اپنی زندگیوں میں سچ بولنے ،محنت کرنے اور صراط مستقیم پر چلنے کو معمو ل بنانا ہو گا ،انہوں نے یہ بات کپس اکیڈمی میں اساتذہ اور طلبا و طالبات سے اپنے بیان میں کہی ،تقریب میں کیمپس منیجر ابرار نواز اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار شفیع بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے موجودہ مخدوش حالات کی بڑی وجہ اسلام کے زریں اصولوں سے دوری ہے ، ہم نے اپنی زندگیوں کو غیر کے رسم و رواج کے تابع کر لیا ہے جو ہماری مذہبی ،تہذیبی اور ثقافتی روایات کو بھی خراب کر رہی ہیں،سعید انور نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کریں تا کہ انہیں اچھے برے کی خود پہچان ہو سکے اور وہ اپنے مذہبی معاملات میں دوسروں کے محتاج بھی نہ رہیں ،اس سے پہلے کیمپس آمد پر مینجر کپس ابرار نواز نے ان کا خیر مقدم کیا اور اپنی فکلیٹی سے ان کا تعارف کرایا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں