د*چنیوٹ، حکومت پنجاب کی ہدائت پر تحصیل بھرمیںکلین اینڈگرین مہم کا آغاز

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) حکومت پنجاب کی ہدائت پر تحصیل بھرمیںکلین اینڈگرین مہم کا آغازکردیاگیا ،تمام یونین کونسلزمیں آگاہی واک،صفائی اور پودے لگائے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے سرسبزپاکستان پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی ہدایات پر تحصیل دار بھوآنہ سید ضمیر حیدر شاہ نے میونسپل کمیٹی بھوآنہ کے عملہ کے ہمراہ مین روڈ پر اپنے ہاتھ سے جھاڑولگا کر باقاعدہ مہم کا آغازکیا جبکہ تحصیل آفس میں پودا بھی لگایا یونین کونسل نمبر39ٹھٹھہ محمدشاہ میں چیئرمین مہر خاورعباس سپراء،وائس چئیرمین چیئرمین چوہدری طارق ڈلیراجبکہ یونین کونسل نمبر37چک نمبر195ج ب بھلو میں چیئرمین چوہدری سرفراز خان غازی نٹھرکا،وائس چیئرمین میاں محمدشریف باٹاکے علاوہ سول سوسائٹی،طلباء،اساتذہ،محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں اور افسران، چوہدری غلام شبیراے ڈی ایل جی بھوآنہ،عفت ممتازنیوٹریشن آفیسر،ڈاکٹر شفیق اللہ سمور نے شرکت کی تمام افراد نے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا انہوں نے عوام پر زور دیا کہ درخت لگانا سنت ہے جوکہ دھرتی کا حسن، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور تروتازہ ہوا دینے میں اپنا کردار اداکرتے ہیں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہمیں حکومت کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا درخت لگاکر ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا کر سکتے ہیں آخر میں تمام افراد نے اپنے ہاتھوں میں جھاڑوپکڑکرصفائی مہم کا آغازکیا اور پودے لگائے

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں