پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوںکا راستہ رو کنا ہر محب و طن پاکستانی کا فرض ہے، قاری سلمان عثمانی

منگل 18 ستمبر 2018 00:30

چنیوٹ ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا قا ری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان میں انتشار پیدا کر نے والوں اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوںاور ان کے ایجنٹوں کا راستہ رو کنا ہر محب و طن پاکستانی کا فرض بنتا ہے۔

(جاری ہے)

وطن عزیز میں عد م استحکام پیدا کر کے انتشار و فساد پیدا میں مبتلا کر نیوالے ناکا م ہو ں گے پاکستان کی سالمیت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کی سالمیت کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے،،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز انتشار ،تخریب کا ری ،فتنہ پروری ،اور دہشت گر دی کا ہر گز متحمل نہ ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام علماء حق کی یہی خواہش ہے ملک میں امن ہو ۔

ملک میں امن و سلامتی کی خاطر اپنی فوج حکومت اور تمام اداروں کے ساتھ ہیں ہر ممکن مکمل تعاون کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عدم استحکام کر نے والوں کو منہ کی کھا نا پڑے گی ،پاکستان ان شاء اللہ صبح قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں