چنیوٹ، سائونڈ سسٹم آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

منگل 25 جون 2019 20:09

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) سائونڈ سسٹم آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع سرو والا میں ملزم محمد ناصر اپنی ٹریکٹر ٹرالی پر اونچی آواز میں موسیقی چلا رہا تھا کہ دوران گشت تھانہ محمد والا کے اے ایس آئی عمر دراز نے ٹریکٹر ڈرائیور محمد ناصر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ محمد والا میں سائونڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں