چنیوٹ، کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر حراست میں نہ ہو، ڈی پی او کی افسران کو ہدایت

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:02

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے اپنے دفتر میںپولیس افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پی صاحبان،ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات،تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع میں امن وامان ،زیر تفتیش مقدمات،گرفتاری مجرمان اشتہاریوں سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی تھانہ،چوکی میں کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر حراست میں نہ ہو، پولیس افسران تھانہ چوکیات میں عوام کیساتھ اچھا رویہ اختیار کریں اور بروقت داد رسی کو یقینی بنائیں۔

پولیس تشدد،نجی ٹارچر سیلز،عوام سے بداخلاقی کرنے والے افسران و ملازمان کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایسے عناصر کیخلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کو تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکیا جائے، منشیات زہر قاتل،معاشرتی ناسور،منشیات فروشوںکے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر،چوروں،ڈکیتوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں