چنیوٹ میں 7 سالہ بچی کا دلخراش قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی ثابت

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) نواحی علاقے چک نمبر 243 صابوآنہ میں چار روز قبل لاپتا ہونے والی 7 سالہ معصوم بچی اقصیٰ بی بی کے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق بچی کو تیز دھار آلے کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔ لنگرانہ پولیس نے ایف آئی آر میں زیادتی کی دفعہ (376 ضمن 3) گینگ ریپ شامل کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق نمونے فرانزک لیب کو بھجوا دئیے گئے ہیں، مزید تفصیلات فرانزک رپورٹ آنے بعد پتا چلیں گئی۔مقتولہ لے لواحقین نے کہا کہ اقصیٰ چار روز قبل گھر سے لاپتا ہوئی تھی، کافی تلاش کے بعد جب نہ ملی تو ریسکیو 1122 کو کال کی گئی جنہوں نے نہر سے تلاش کیا لیکن کافی تگ ودو کے بعد اس کی لاش کماد کی فصل سے برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق وقوعہ کی تفتیش جاری ہے، جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گئے، مزید انویسٹی گیشن اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ متاثرہ خاندان نے آئی جی پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم اور چیف جسٹس سے فوری طور پر نوٹس لے کر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں