چنیوٹ پولیس کا پتنگ بازوں و پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 02 ملزمان گرفتار، 350 پتنگیں و35 ڈوریں برآمد

منگل 26 مارچ 2024 17:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق چنیوٹ پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں،پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 350پتنگیں،35کیمیکل والی ڈوریں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ملزمان میں عابد علی،محمد عثمان شامل ہیں۔ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ چنیوٹ پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے،ضلع بھر میں مساجد میں پتنگ بازی کی روک تھام سے متعلق اعلانات کروائے جارہے ہیں،سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کے مضمرات،پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے شہریوں کو آگاہی دی جارہی ہے،شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاں بھی پتنگ بازوں کو دیکھیں یا پتنگ بازی کا سامان فروخت ہوتا دیکھیں تو اپنا فرض نبھاتے ہوئے ایمرجنسی نمبر 15پر اطلاع دیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں