چنیوٹ، پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے19روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے22زخمی افراد کو ریسکیو کیا

منگل 9 اپریل 2024 22:49

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی چنیوٹ کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے19روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے22زخمی افراد کو ریسکیو کیا، زخمی مردوں کی تعداد18جبکہ خواتین کی تعداد4ہے ، ان22زخمی افراد میں سے13افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد موقع پر ہی فارغ کردیا گیا جبکہ9افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو1122کی وین میں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں