چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں بھوآنہ،لالیاں اور چنیوٹ کی 150 سے زائد،عید گاہوں،مساجد،کھلے میدانوں میں نماز عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

بدھ 10 اپریل 2024 11:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں بھوآنہ،لالیاں اور چنیوٹ کی 150 سے زائد،عید گاہوں،مساجد،کھلے میدانوں میں نماز عید الفطر کی نماز ادا کی گی۔فرزنداں توحید نے نماز عید الفطر ادا کی۔عیدالفطر کی نماز میں ملک پاکستان،عالم اسلام،فلسطین اور دیگر ممالک میں جہاں جہاں مسلمان پریشان حال ہیں انکے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

علماء کرام نے اپنے اپنے خطبوں میں کہا کہ عید الفطر اللہ پاک کی طرف سے رمضان المبارک کے بعد مسلمانوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے اور مسلمان یہ نماز عید شکرانے کے طور پر ادا کرتے ہیں۔عید الفطر کے موقعہ پر غریب افراد کو بھی یاد رکھا جائے اور انکو بھی عید کی خوشیوں میں مالی امداد دے کر شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

چنیوٹ میں تاریخی بادشاہی مسجد،لائیبریری پارک،مدرسہ فتح العلوم۔

مرکزی عید گاہ،مسجد سعد ابی وقاص،تبلیغی مرکز۔اشرف العلوم،دارالعلوم المدینہ،اسلامیہ کالج گراونڈ،سول ہسپتال،مسجد بوہڑ والی،مدنی مسجد شوری پیپلی،مسجد لوہاراں والی،ٹاہلی والی مسجد سمیت مسجد میں نماز عید کی نماز ادا کی گی۔ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔نماز عید کے بعد عوام ایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسروں کو عید کی مبادک با د دی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں