پولیس افسران پبلک سروس ڈلیوری بہتر بناتے ہوئے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں، ڈی پی او

منگل 16 اپریل 2024 17:42

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی زیرصدارت ڈی پی او دفتر میں سٹی سرکل کے پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن خالد محمود تبسم،ڈی ایس پی پیز،ایس ایچ اوز اور ڈی پی او دفتر کے افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال،کرائم کی شرح کا جائزہ لیاگیا۔

سنگین مقدمات میں پیش رفت اور زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیاگیا۔تفتیشی افسران کو زیرتفتیش مقدمات میرٹ کی بنیاد پر بروقت یکسو کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام ترجیح اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اشتہاریوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ، منشیات فروشوں کی سپلائی چین کو ختم کیا جائے۔

پتنگ بازی خونی کھیل ہے،کسی بھی جگہ پتنگ بازی کی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔فیلڈ افسران ڈرون کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ تھانہ جات میں شہریوں کی دادرسی یقینی بنائی جائے اور شہریوں سے فیڈ بیک لیاجائے۔تھانہ جات میں سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔افسران پبلک سروس ڈلیوری بہتر بناتے ہوئے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں