چنیوٹ پولیس کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری،700 سے زائد ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 19:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) چنیوٹ پولیس نے گزشتہ ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مختلف جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں سمیت 700 سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ ایک ماہ کے دوران 169 اشتہاری، 59 عدالتی مفرور اور 100 سے زائد عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے 119 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 44 کلو سے زائد چرس اور 1700 لیٹر سے زائد شراب برآمد کی۔

ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 23 ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا، اس کے علاوہ ٹریفک حادثات کا باعث بننے والے 44 ڈرائیوروں کےخلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوایا گیا۔مختلف وارداتوں میں مطلوب 10 ڈکیت گینگز سمیت 70 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں بجلی چوری، گیس ریفلنگ،پتنگ بازی و دیگر مقدمات میں 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ ماہ ملزمان کے سے 1 کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے بھی کیا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں