چنیوٹ، پولیس کاروائی

منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث منشیات فروش ملزم خضر حیات کو 2750 گرام چرس سمیت گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 23:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) تھانہ بھوانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث منشیات فروش ملزم خضر حیات کو 2750 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم خضر حیات کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 2750 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار منشیات فروش ملزم کیخلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ میں درج ہو چکا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔ اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں