چنیوٹ پولیس کی کارروائی ،6 منشیات فروش گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 19:33

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) چنیوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 منشیات فروش کو گرفتار کر کے 5 کلو سے زائد چرس برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھوانہ اعجاز عمران نے ٹیم کے ہمراہ ملزم ظفر کو 1320 گرام چرس سمیت گرفتار کیا، ایس ایچ او تھانہ صدر اسد عباس نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان اعجاز، بلال کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا، ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر انوارالحق نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان سلیمان، شہباز کو 1700 گرام چرس سمیت گرفتار کی۔

تھانہ کوٹ وساوا پولیس نےملزم عاصم کو چرس سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ راحمد کا کہنا تھا کہ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی ،اپنی نسلوں کے محفوظ مستقبل کےلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں