چنیوٹ، ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت

چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:47

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اے ایس آئی نصراللہ خان کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو کارندے گرفتار،مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیاملزمان کے قبضہ سے چار مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے ملزمان میں ساجد رسول, شہزادہ بلال شامل ہیں ملزمان چنیوٹ پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے،مزید اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں