فصلوں کے کیڑے مارنے کی آئی پی ایم ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کیلئے کپاس کے 10نمائشی پلاٹوں کا انتخاب کیا ،زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ چشتیاں

جمعرات 11 اگست 2022 12:13

فصلوں کے کیڑے مارنے کی آئی پی ایم ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کیلئے کپاس کے 10نمائشی پلاٹوں کا انتخاب کیا ،زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ چشتیاں
چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ چشتیاں مبشر اقبال نے کہا ہے کہ چشتیاں کے کسانوں کوفصلوں کے کیڑے مارنے کی آئی پی ایم ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کیلئے کپاس کے 10نمائشی پلاٹوں کا انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال شاہد قریشی کی نگرانی میں تحصیل چشتیاں کے چک 11فورڈ واہ،چک 47فتح،چک106فتح ،چک 115مراد،چک34فتح میں کسانوں کو آئی پی ایم ٹیکنالوجی کے مطابق کپاس کی سفید مکھی کے کنٹرول کیلئے پیلے سٹکی کارڈز،گلابی سنڈی کیلئے جنسی پھندے لگوانے اور کاشتکاروں کو حیاتیاتی سپرے کوڑتما،اک،نیم،تمباکو اور کیمیائی زہروں کا استعمال کرکے کم خرچ سے کیڑوں کو کنٹرول کرنے کے طریقے بتائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد کسانوں میں آئی پی ایم ٹیکنالوجی کو استعمال اور اس سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں