گورنمنٹ گرلز کالج چشتیاں میںداخلہ فارمکل(سوموار) جاری کئے جائیں گے

ہفتہ 24 اگست 2019 18:12

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) گورنمنٹ گرلز کالج چک 112مراد تحصیل چشتیاں کے پہلے سال کی فرسٹ ائیر کلاس میں داخلہ کیلئیکل(سوموار) داخلہ فارم جاری کئے جائیں گے،جبکہ محکمہ تعلیم کالجز حکام نے کالج کے فرنیچر،سائینس لیبارٹریز،سٹاف کی تعیناتی وغیرہ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور گرلز کالج میں داخلہ شروع ہونے کے بارے میں آگاہی کیلئے تمام دیہات کی مساجد میں اعلانات کرائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے پرنسپل و قائم مقام انچارج گورنمنٹ گرلز کالج چک 112 مراد تحصیل چشتیاں پروفیسر طارق مسعود عالم نے میڈیا کو بتایا کہ داخلہ فارم کی پرنٹنگ مکمل ہوگئی ہے اور تمام نواحی دیہات میں داخلہ سے متعلق بینرز وغیرہ بھی آویزاں کردئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالج ہذا کی بدولت علاقہ کی ایسی طالبات جو میٹرک کے بعد دوردراز کے شہروں میں سفری صعوبتوں اور مالی مشکلات و معاشرے کی اخلاقی گراوٹ کی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتی ہیں اب اپنے گھروں کے نزدیک مزید تعلیم جاری رکھ سکیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ کالج حکام نے گورنمنٹ گرلز کالج بہاولنگر کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ فرح وسیم کوگرلز کالج چک 112مراد کی پہلی انچارج پرنسپل مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں