گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کو چارسالہ بی ایس ڈگری کلاسز میں طلبا وطالبات کو داخلہ دینے کی منظوری

بدھ 30 ستمبر 2020 16:28

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کو چارسالہ بی ایس ڈگری کلاسز میں طلبا وطالبات کو داخلہ دینے کی منظوری دیدی ہے۔اس سلسلہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ما ہرین تعلیم کے وفد نے گورنمنٹ کالج چشتیاںکے کلاس رومز و دیگر سہولتوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

ہائیر ایجوکیشن کمشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے کالج ھذا میں ابتدائی طور پر یونیورسٹی سطح کی تعلیم کے تین مضامین میتھ،انگلش ،اردو کی بی ایس کلاسز کے اجرا کی منظوری دی تھی۔پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں پروفیسر طارق مسعود عالم نے میڈیا کو بتایا کہ بی ایس کلاسز کے اجرا سے چشتیاں ونواحی علاقوں سینکڑوں طلبا و طالبات کو بہاولپور،ملتان،فیصل آباد ،لاہور کی یونیورسٹیوں کی بجائے انکے گھروں کے نزدیک اعلی تعلیم کی سہولت میسر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ساتھ الحاق کا مرحلہ بھی خدا کے فضل سے حل ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کالج میںمحنتی اساتذہ کی سرپرستی میں موبائل فون فری ڈسپلن،بہترین تعلیم و تربیت ،نفع نہ نقصان کی بنیاد پر ہاسٹلز میں قیام وطعام کی سہولتوں کی بدولت کالج کی ایم اے،ایم ایس سی کلاسز میں 200سے زائد طالبات سمیت طلبا کی تعداد 4000سے تجاوز کرچکی ہے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں