چشتیاں،والدین اپنے بچوں کو ماسک پہنا کر تعلیمی اداروں میں بھیجیں، پروفیسر طارق مسعود

اتوار 13 ستمبر 2020 16:10

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) چشتیاں تحصیل میں کورونا وائرس سے بچائو کے سلسلہ میں 6ماہ کی طویل بندش کے بعد دانش بوائزوگرلز سکولز سمیت 500سے زائد سرکاری و پرائیویٹ سکول اور کالجز 15ستمبر سے کھل جائیں گے،سکولز کالجز کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے پرنسپل پروفیسر طارق مسعود عالم نے کہا ہے کہ سرکاری ہدایات پر عمل کرانے کیلئے والدین کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں چنانچہ والدین تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں،بچوں کو صابن سے ہاتھ دھونے،سماجی فاصلہ رکھنے کی تلقین کریںاور بچے کو کھانسی بخار کی شکایت ہوتو اسے گھر میں روک لیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں سکریننگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سکولز و کالجز میں ہرکلاس کے آدھے طلبا وطالبات ایک دن جبکہ باقی آدھے بچے دوسرے دن بلائے جائیں گے۔دریں اثناء ہائی سکولز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کلاس ششم سے ہشتم تک 23ستمبر،جبکہ پرائمری کلاسز کے بچے 30ستمبر کو بلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں