چشتیاں،ضلع کی پانچ تحصیلوں میں کوئی مریض ڈینگی بخار میں مبتلا نہیں،ڈی سی بہاولنگر

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:56

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ضلع کی پانچ تحصیلوں میں کوئی مریض ڈینگی بخار میں مبتلا نہیں ہوا جبکہ ڈینگی کے 4مریض ٹریول ہسٹری کے ساتھ ہسپتال میںداخل ہیں ۔انہوں نے ڈی سی آفس میں ایک اجلاس کے دوران ضلع بھر کے انتظامی و محکمہ صحت افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی لاروا کی روک تھام اور سدباب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی غفار وٹو،ممبر صوبائی اسمبلی فدا حسین وٹونے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر وسیم نے بتایا کہ ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع میں 1613ہاٹ سپاٹس ہیں جن میں سے 1609کو کور کرلیا ہے،ضلع میں 472ان ڈور جبکہ 118 آئوٹ ڈور انسداد ڈینگی ٹیمیں کام کر رہی ہیں ۔ضلع میں مختلف محکموں کی288اینڈرائیڈیوزرزنے 12072سرگرمیاں ڈیش بورڈپر اپ لوڈ کی ہیں۔اجلاس میں دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں