ڈپٹی کمشنر کا چشتیاں روڈ پر موجود نگہبان رمضان پیکج وئیر ہاؤس کا دورہ

پیر 18 مارچ 2024 22:15

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے چشتیاں روڈ پر موجود نگہبان رمضان پیکج وئیر ہاؤس کا دورہ کیا انہوں نے راشن بیگز کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا اور راشن پیکٹ کی تیاری کے عمل اور اشیا کے معیار کو بھی چیک کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے متعلقہ افسران کو راشن بیگز کی تیاری کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فوڈ ہمپرز کی تیاری میں اشیاء کے معیار اور وزن پر خصوصی توجہ دی جائے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران و ملازمین نگہبان رمضان راشن کی حقداروں تک سو فیصد فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہے، ضلع بہاولنگر میں اب تک ایک لاکھ 33 ہزار 116 مستحقین کو راشن بیگز تقسیم کر دیئے ہیں جو کہ اہداف کا62فیصد ہے۔

مستحقین کو اعلیٰ معیار کا راشن باعزت طریقے سے فراہم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین بھی موجود تھے ۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں