چترال کی وادی کیلاش میں دہشتگردوں کا فوجی چوکیوں پر حملہ، متعدد فوجی جوان شہید

پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج نے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا، آئی ایس پی آر

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 6 ستمبر 2023 21:41

چترال کی وادی کیلاش میں دہشتگردوں کا فوجی چوکیوں پر حملہ، متعدد فوجی جوان شہید
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2023ء) چترال کی وادی کیلاش میں دہشت گردوں کا فوجی چوکیوں پر حملہ، متعدد فوجی جوان شہید ہو گئے، جبکہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی بڑی تعداد بھی جہنم واصل کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے دو فوجی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور فوجی کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

چترال کے عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے کہنا ہے کہ توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گی۔ آئی ایس پی آر نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی چوکیوں پر دہشتگردانہ حملے پاک افغان سرحد پر ہوئے۔ دہشتگردوں نے پاک فوج کی دو چوکیوں کو جدید ہتھیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں