محافظ دار الاطفال کے زیر اہتمام یتیم بچوں کیلئے مشاعرے کا انعقاد

جمعرات 2 نومبر 2017 11:32

چترال۔- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء)چترال میں یتیم اور نادار بچوں کی رکھوالی کرنے والا پہلے ادارے محافظ دار الاطفا ل کے زیر اہتمام چترا ل میں یتیم اور نادار بچوں کی مدد کیلئے دنین کے مقام پر ایک مشاعرہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت معروف ادیب، شاعر، ماہر تعلیم مولا نا نگاہ نے کی جبکہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد تقریب مشاعرے کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس ادارے کے روح رواں مولانا عما الدین جنہوںنے ان یتیم بچوں کی پرورش کیلئے ایک کروڑ روپے کی زمین یتیم خانہ کیلئے وقف کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کے ادارے کے ساتھ 112 یتیم بچے رجسٹرڈ ہیں جن میں سے بارہ بچے اسی یتیم حانہ میں پرورش پارہے ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں